19 فروری 2013 - 20:30

رہبر انقلاب اسلامی نے آیت اللہ خوش وقت کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ الحاج شیخ عزیزاللہ خوش وقت کے انتقال پرملال پر ان کے اہل خانہ، اعزہ اور ان کے عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کی ہے۔آپ نے اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ خوش وقت کے انتقال کو ان سے آشنائی رکھنے والوں کے لئے عظیم مصیبت  اور ان کے شاگردوں اور ان سے کسب فیض کرنے والوں کے لئے عظیم خلا قراردیاہے۔واضح رہے کہ تہران کے ممتاز اور جید عالم دین آیت اللہ الحاج شیخ عزیزاللہ خوش وقت عمرے کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے کہ آج مکہ مکرمہ میں ان کاانتقال ہوگيا۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد حضرت امام خمینی (رح) نے ایک حکم کے ذریعہ آیت اللہ خوش وقت کو ثقافتی انقلاب کی اعلی کمیٹی میں خصوصی نمائندہ مقرر کیاتھا۔